ملتان: چھٹی جماعت کی طالبہ کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم سکیورٹی گارڈ گرفتار

 گرلز ایلیمنٹری اسکول صدیق آباد میں چھٹی کی طالبہ کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم سکیورٹی گارڈ گرفتار کر لیا گیا

ملتان میں چھٹی جماعت کی طالبہ کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم سکیورٹی گارڈ گرفتار کرلیا گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق ملتان پولیس  نے کہا کہ گرلز ایلیمنٹری اسکول صدیق آباد میں چھٹی کی طالبہ کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم سکیورٹی گارڈ گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق چھٹی کلاس کی طالبہ کو اسکول کے سکیورٹی گارڈ نے کینٹین میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور گھر بتانے کی صورت میں گھر والوں کو مارنے کی دھمکی دی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے واقعہ کے دو دن بعد اہل خانہ کو بتایا تو ان کی درخواست پر ملزم منیر احمد سکیورٹی گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

سی پی او ملتان اختر فاروق کے مطابق متاثرہ بچی کا میڈیکل کروایا گیا ہے ابتدائی میڈیکل میں زیادتی ثابت ہو گئی ہے جبکہ مزید قانون کے مطابق کاروائی کی جا رہی ہے۔

Load Next Story