حنا جاوید قتل کیس میں ملزم ذیشان کی والدہ نے بھی مریم نواز کو داد رسی کے لیے درخواست لکھ دی
راولپنڈی میں حنا جاوید قتل کیس میں ملزم ذیشان کی والدہ شازیہ بی بی نے بھی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو داد رسی کے لیے درخواست لکھ دی۔
رمنڈی بہاؤالدین کے موضع سکن میانہ گوندل کی رہائشی شازیہ بی بی نے وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی، شازیہ بی بی، حنا جاوید اور اس کے شوہر فیصل اصغر کے درمیان گھریلو تنازعے کا معاملہ بھی سامنے لے آئی۔
شازیہ بی بی کے مطابق اس کے بیٹے سے اسلحہ کے زور پر حنا جاوید قتل میں مدد لی گئی،درخواست گزار نے کہا کہ حنا جاوید قتل کیس میں میرے بیٹے سے گن پوائنٹ پر مدد لی گئی، میرا بیٹا راضی نہ تھا، قتل کے دوران جو کچھ بھی کروایا گیا گن پوائنٹ پر کرایا گیا۔
درخواست گزار ماں نے کہا کہ اگر میرا بیٹا قتل میں مدد نہ کرتا تو اس کی جان کو خطرہ تھا، حنا جاوید قتل واردات کا 11 روز بعد پتا چلا تھا، مقامی شخص تصور عباس واردات کے بعد علی اصغر کے گھر چوری کا بتا کر بیٹے کا شناختی کارڈ لے گیا،
تصور عباس نے واردات کو چھاپا کررکھا ہے اور بیٹے کی گرفتاری کے بعد بتایا، شازیہ بی بی نے وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف اور اصل ملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔