پشاور؛ پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، آئرن جالیوں کے باعث بم پھٹ نا سکا

کواڈ کاپٹر کے ذریعے پولیس اسٹیشن پر بم شیل کا حملہ کیا گیا تھا، سی سی پی او

پشاور:

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی کے مؤثر حفاظتی اقدامات کی وجہ سے پولیس اسٹیشن حسن خیل پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام ہوگیا۔

سی سی پی او میاں سعید کے مطابق کواڈ کاپٹر کے ذریعے پولیس اسٹیشن پر بم شیل کا حملہ کیا گیا تاہم آئرن جالوں کی وجہ سے بم شیل پھٹ نا سکا۔

پولیس حکام کے مطابق بم ناکارہ کرنے کے لیے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کر لیا گیا ہے۔

ڈرون کاپٹر کے حملوں کے خطرات کے پیش نظر اقدام اٹھایا گیا تھا، کیونکہ جالیاں نصب کرنے سے نقصان کم سے کم ہوتا ہے۔

متعلقہ

Load Next Story