پشاور: ریڈیو پاکستان حملہ کیس، سہیل آفریدی سمیت 5 ملزمان چالان میں نامزد
9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے کے کیس میں پبلک پراسیکیوٹر نے انسداد دہشت گردی عدالت میں پولیس کا چالان جمع کرا دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ولی محمد نے کیس کی سماعت کی۔
چالان میں معزول وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش، عرفان سلیم اور عامر چمکنی کو نامزد کیا گیا ہے۔ سماعت کے دوران 9 مئی کے ملزمان کے وکیل علی زمان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ انہیں مزید وقت درکار ہے، اس لیے سماعت ملتوی کردی جائے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیس میں چالان جمع ہوچکا ہے اور ملزمان نامزد ہوگئے ہیں، اب ملزمان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری ہوں گے۔ عدالت نے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی۔