پشاور میں ڈاکوؤں نے خاتون کو بھی نہ بخشا، واردات کی ویڈیو سامنے آگئی

خاتون کو موٹر سائیکل پر لانے والے شخص سے بھی موبائل چھین لیا گیا

پشاور:

اندرون شہر کے علاقے گلبہار میں رہزنوں نے خاتون کو بھی نہ بخشا، ڈکیت گن پوائنٹ پر خاتون سے موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوگئی جس میں دیکھا گیا کہ خاتون خوفزدہ ہو کر گھر کے دروازے پر کھڑی رہی جبکہ خاتون کو موٹر سائیکل پر لانے والے شخص سے بھی موبائل چھین لیا گیا۔

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔

Load Next Story