آزاد کشمیر میں فسادی جتھے کے پرتشدد واقعات میں ملوث ہونے کے شواہد ایک بار پھر منظرعام پر

فسادی جتھے کے مسلح کارندوں نے ڈسٹرکٹ اسپتال راولاکوٹ اور ملحقہ سول آبادی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی

راولاکوٹ:

آزاد جموں و کشمیر میں فسادی جتھے کے پرتشدد واقعات میں ملوث ہونے کے شواہد ایک بار پھر منظرعام پر آگئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں عوام کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد فسادی جتھہ مسلح کارروائیوں پر اتر چکا ہے، فسادی جتھے کے مسلح کارندوں نے ڈسٹرکٹ اسپتال راولاکوٹ اور ملحقہ سول آبادی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

ضلعی پولیس راولاکوٹ کی پریس ریلیز کے مطابق 28 اکتوبر کی شام فسادی جتھے (کالعدم ایکشن کمیٹی) کے مسلح شرپسندوں نے ڈسٹرکٹ اسپتال راولاکوٹ اور سول آبادی پر شدید فائرنگ کی۔

شرپسند عناصر کی جانب سے سرکاری اسپتال کو شدید نقصان پہنچایا گیا اور ایمبولینس پر بھی فائرنگ کی گئی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے فسادی جتھے کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Load Next Story