مریدکے: سفاک شخص نے بچوں کے سامنے بیوی کا گلا کاٹ دیا، بچوں نے بھاگ کر جان بچائی
پنجاب کے ضلع مریدکے کے علاقے 34 چک میں گھریلو تشدد کا افسوسناک واقعہ پیش آیا،جہاں مبینہ طور پر نشے کے عادی شوہر نے اپنے بچوں کے سامنے تیز دھار آلے سے بیوی کا گلا کاٹ دیا،واقعے میں روبینہ شدید زخمی ہوگئی۔
پولیس کےمطابق ملزم صابرآئس کےنشےکا عادی ہے ، جو واردات کے بعد موقع سےفرار ہوگیا، متاثرہ خاتون کی بیٹی علیزہ نے بتایا کہ والد نے اس کی آنکھوں کے سامنے والدہ پر حملہ کیا، اس نے والد کو روکنے کی کوشش کی تو ملزم چھری لے کر اس کے پیچھے بھی دوڑ پڑا۔
علیزہ کے مطابق اس نےاپنے دونوں چھوٹے بھائیوں سمیت بھاگ کر جان بچائی، پولیس نےملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے، ریسکیو 1122 نے تشویشناک حالت میں زخمی خاتون کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سے لاہور منتقل کر دیا۔