پتوکی: شوہر نے بیوی کو قتل کردیا، ڈیڑھ سالہ بیٹی ساتھ لے کر فرار

پولیس کے مطابق ملزم نے چار سال قبل مقتولہ سے پسند کی شادی کی تھی۔ مقتولہ کا تعلق پتوکی کے نواحی گاؤں ٹھینگ چک 7 سے تھا

پنجاب کے ضلع پتوکی میں ملزم خان مرزا نے بیوی مینا کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے چار سال قبل مقتولہ سے پسند کی شادی کی تھی۔ مقتولہ کا تعلق پتوکی کے نواحی گاؤں ٹھینگ چک 7 سے تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم جاتے ہوئے اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کو بھی ساتھ لے گیا۔ مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی جبکہ شواہد اکٹھے کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا گیا۔

اہل علاقہ کے مطابق واقعے کی اطلاع کے باوجود پولیس مبینہ طور پر آدھا گھنٹہ تاخیر سے موقع پر پہنچی۔

Load Next Story