حکومت نے پیٹرول لیوی پر عوام کو ریلیف نہ دیا تو اسلام آباد لانگ مارچ ہوگا، لیاقت بلوچ
لانگ مارچ سے قبل کوئٹہ، میرپورخاص، بہاولپور، مانسہرہ، سرگودھا میں عوامی جلسے ہونگے
لیاقت بلوچ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا ہے کہ حکومتی اور جماعت اسلامی کےپیٹرول لیوی پر حتمی مذاکرات آئندہ ہفتے ہونگے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت کو عوام کو ریلیف دینا ہوگا، دوسری صورت میں ملتان سے اسلام آباد لانگ مارچ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ سے قبل کوئٹہ، میرپورخاص، بہاولپور، مانسہرہ، سرگودھا میں عوامی جلسے ہونگے، لانگ مارچ کے انتظامات کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔