راولپنڈی میں ڈینگی کے کیسز کی تعداد 84 تک پہنچ گئی

راولپنڈی میں ڈینگی کے شبے میں 6 ہزار 382 افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے، حکام

راولپنڈی میں موسم بدلتے ہی ایک بار پھر ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہوگیا اور اب تک 84 مریضوں کو تصدیق ہوچکی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ روالپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 84 ہوگئی جبکہ  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کا ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈینگی کے 7 تصدیق شدہ مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جبکہ رواں سال راولپنڈی میں ڈینگی کے شبے میں 6 ہزار 382 افراد کی اسکریننگ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اسکریننگ کے دوران 5 ہزار 862 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ  ڈینگی کا ایک مشتبہ مریض زیرِ نگرانی ہے جبکہ 435 مریض اسپتالوں میں داخل ہوئے ہیں۔

ڈی ایچ او کے مطابق رواں سال راولپنڈی میں ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی جبکہ  اکتوبر کے دوران ڈینگی کے 51 کیسز رپورٹ ہوئے اور ستمبر میں 27 کیسز سامنے آئے۔

رپورٹ کے مطابق اگست کے دوران راولپنڈی میں ڈینگی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ ڈی ایچ او کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کی روک تھام کے لیے 1400 ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں جن میں  415 آؤٹ ڈور اور 985 ان ڈور ٹیمیں ڈینگی سرویلنس میں مصروف ہیں۔

اُن کے مطابق پنڈی میں ڈینگی کے 17 ہزار 859 ہاٹ اسپاٹس پی آئی ٹی بی میں رجسٹرڈ ہیں جبکہ  گزشتہ ہفتے ڈینگی سرویلنس کی 99 فیصد کوریج مکمل کی گئی۔

رواں سال 58 لاکھ 96 ہزار 856 گھروں کی چیکنگ کی گئی

گھروں کی چیکنگ کے دوران 2 لاکھ 15 ہزار 143 گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا

 20 لاکھ 33 ہزار 692 مقامات کی چیکنگ، 27 ہزار 539 مقامات سے لاروا برآمد

راولپنڈی میں اب تک 2 لاکھ 42 ہزار 682 ڈینگی لاروا کی نشاندہی ہوئی

ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی اور لاروا برآمد ہونے پر 2798 ایف آئی آرز درج

 ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر 686 مقامات سیل، 2331 چالان کیے گئے

 ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 31 لاکھ 56 ہزار روپے جرمانہ عائد
 

Load Next Story