باغ میں پرتشدد واقعات پر وزیراعظم آزاد کشمیر کا سخت ردعمل، ملوث افراد کے کڑے احتساب کا عندیہ
آزاد کشمیر حکومت نے باغ میں ہونے والے پُرتشدد واقعات کا ذمہ دار کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کو قراردیتے ہوئے معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں پرتشدد واقعات میں شہریوں کے جانی و مالی نقصانات پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے سخت ردعمل دیا۔
وزیراعظم آزاد جموں کشمیر افتخار گیلانی نے ایک پیغام میں باغ میں معصوم جانوں کے المناک ضیاع پر گہرے دکھ اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی پانچ ماہ سے جاری دہشت گردی، دھمکیوں اور پرتشدد کارروائیوں نے عوام کو شدید مصائب کا شکار کر دیا ہے۔
Deeply saddened by the tragic loss of innocent lives in Pindi, Bagh. My heartfelt condolences to the bereaved families.
— Iftikhar Gillani (@igillani) October 31, 2026
Five months of violence, intimidation and disruption by proscribed JAAC have inflicted immense suffering on the people of that area,
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر افتخار گیلانی نے کہا کہ شہریوں کو نشانہ بنانے اور امن تباہ کرنے پر کالعدم JAAC اور اس کے سہولت کاروں کا کڑا احتساب کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عوام امن، سلامتی اور معمول کی زندگی کے حقدار ہیں، حکومتِ آزاد کشمیر اپنے شہریوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جانوں کے تحفظ، قانون کی حکمرانی کی بحالی اور ہر شہری کے حقوق کی پاسداری کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گی۔