لاہور: کارخانے میں سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی
گلبرگ میں بیکری کے کارخانے میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا کارخانے کی پہلی منزل پر ہوا، جہاں تقریباً 40 سے زائد افراد کام کر رہے تھے۔ دھماکے کی شدت سے کارخانے میں نقصان پہنچا اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پانچ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔
حکام کے مطابق ملبے تلے مزید افراد کی موجودگی کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ حتمی صورتحال ریسکیو کارروائی مکمل ہونے کے بعد واضح ہوگی۔