کراچی؛ سیوریج ڈھکن نے واٹر ٹینکر کو پلٹ دیا، ویڈیو سامنے آگئی
فوٹیج میں واٹر ٹینکر کو گلی سے نکل کر مین شاہراہ پر آتے دیکھا جاسکتا ہے
کراچی:
نیپا چورنگی کے قریب سیوریج لائن کا ڈھکن واٹر ٹینکر کا وزن برداشت نہیں کرسکا، جس کے باعث پانی سے بھرا ہوا بھاری بھرکم ٹینکر سڑک پر الٹ گیا۔
حادثے میں ڈرائیور معمولی زخمی ہوا جبکہ ٹینکر سے نکلنے والے پانی میں سڑک کو تالاب میں تبدیل کر دیا۔
فوٹیج کے مطابق ٹینکر کا وزن پڑنے سے سیوریج لائن کے ہول پر رکھا بھاری ڈھکن اپنی جگہ سے ہل گیا۔ اس کے بعد واٹر ٹینکر کا پچھلا پہیہ سیوریج لائن کے ہول پر آتے ہی ٹینکر الٹ گیا۔