راولپنڈی میں فنانشل فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار
ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی سید علی ناصر رضوی کی ای کچہری کی شکایت پر فوری ایکشن کے نتیجے میں فنانشل فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار ہوگیا ہے.
راولپنڈی میں جعلی بینک ٹرانزیکشن رسیدوں کے ذریعے لاکھوں روپے کا مبینہ فراڈ بے نقاب ہوا ہے جس میں جعلیی بینک رسیدیں، واٹس ایپ پر فراڈ اور لاکھوں کی رقم سے متعلق راولپنڈی میں سائبر کرائم کا نیا معاملہ سامنے آیا.
مرغی کی سپلائی کے نام پر شہری کو 23 لاکھ 96 ہزار 600 روپے کا مبینہ چونا لگایا گیا. این سی سی آئی اے راولپنڈی نے مبینہ فراڈ میں ملوث دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا.
نجی ہاؤسنگ سوسائٹی فیز 8 میں اعوان چکن کے نام سے دکان چلانے والا ملزم مبینہ فراڈ میں ملوث تھا. ملزمان پر جعلی اور ایڈٹ شدہ بینک ٹرانزیکشن رسیدیں تیار کرنے اور استعمال کرنے کا الزام ہے.
دوسرا ملزم مبینہ طور پر جعلی رسیدیں تیار کرکے واٹس ایپ کے ذریعے بھیجتا تھا. جعلی رسیدوں کے ذریعے ادائیگی کا تاثر دے کر مرغی سپلائر کو دھوکہ دینے کا انکشاف ہوا.
این سی سی آئی اے کی انکوائری میں ملزمان کی واٹس ایپ گفتگو اور مبینہ جعلی رسیدیں سامنے آگئیں. موبائل فونز کے تکنیکی تجزیے نے مبینہ سائبر فراڈ کے اہم شواہد فراہم کر دیے. کاروباری حسابات کی جانچ پڑتال پر 23 لاکھ 96 ہزار 600 روپے کی مبینہ عدم ادائیگی سامنے آگئی.
این سی سی آئی اے نے پیکا اور پاکستان پینل کوڈ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا. مبینہ فراڈ میں مزید افراد کے ملوث ہونے کا امکان ہے. این سی سی آئی اے کی مزید تحقیقات جاری ہیں.