وزیراعظم نے ملک میں سیلابی صورتحال پر کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
اجلاس میں بارشوں، سیلابی صورتحال اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا
زیراعظم کی وفاقی وصوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی کو فوری طورپر اپنے اپنے حلقوں میں پہنچنے کی ہدایت، فوٹو: فائل
وزیراعظم نوازشریف نے ملک میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں شدید بارشوں، سیلابی صورتحال اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور اس دوران چیرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی وزیراعظم کو سیلاب پر بریفنگ بھی دیں گے جبکہ وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی وصوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی کو فوری طورپر اپنے اپنے حلقوں میں پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہےکہ تمام عوامی نمائندے اپنے متاثرہ حلقوں میں عوام کی مدد کو یقینی بنائیں۔
واضح رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کے باعث اب تک درجنوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ سیلابی صورتحال کےباعث سیکڑوں لوگ بے گھر بھی ہوچکے ہیں۔