آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کورہیڈکوارٹر ملتان کا دورہ آپریشنل سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی گئی
جنرل راحیل شریف نے ملتان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا بھی بنیاد رکھا،فوٹو:فائل
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈکوارٹر ملتان کا دورہ کیا جہاں انہیں پاک فوج کے آپریشنل، انتظامی اور تربیتی امور پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کورہیڈ کوارٹر ملتان کا دورہ کرکے جوانوں و افسران سے ملاقاتیں کی جبکہ اس موقع پر آرمی چیف کو آپریشنل،انتظامی اور تربیتی امور پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی جس پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تربیت کے معیار اور جوانوں کے حوصلے کو بھی سراہا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل راحیل شریف نے ملتان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا بھی بنیاد رکھا جبکہ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ فوج کی ہر وقت تیار رہنے کی صلاحیت دشمنوں کے خلاف پاکستان کا بہترین دفاع رہی ہے جبکہ اندرونی خطرات اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری بھی پاک فوج کا طرہ امتیاز رہا ہے۔