اسلام آباد کی صورتحال کو جلد از جلد حل کرنا چاہتے ہیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار
موجودہ حالات کی وجہ سے ملکی معیشت کو ناقابل تلاش نقصان پہنچ رہا ہے،وزیر خزانہ
حکومت نے ہماری تجاویز پر اپنا نکتہ نظر پیش کردیا ہے جس پر مزید بات چیت کی جائے گی، شاہ محمود قریشی، فوٹو:ایکسپریس نیوز
ISLAMABAD:
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ اسلام آباد کی صورتحال کو جلد از جلد حل کریں تاکہ ملک اور معیشت کو مزید نقصان سے بچایا جاسکے۔
اسلام آباد میں تحریک انصاف کے وفد سے مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے حکومت کو تحریری جواب پیش کیے گئے جس پر آج بات چیت ہوئی اور امید ہے کہ کل دوبارہ اس کام کو جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کی وجہ سے ملکی معیشت کو ناقابل تلاش نقصان پہنچ رہا ہے،چین سمیت دیگر ممالک کے سربراہان نے پاکستان کے دورے ملتوی کردیئے ہیں جبکہ موڈیز نے بھی موجودہ حالات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہےکہ اس معاملے کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ ملک اور معیشت کو مزید نقصان سے بچایا جاسکے۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، حکومت نے ہماری تجاویز پر اپنا نکتہ نظر پیش کردیا ہے جس پر مزید بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی پاکستان میں ترقی چاہتے ہیں،چین کے ساتھ تعلقات کی گہرائی کو سمجھتے ہیں اس لیے چینی صدر کے دورے کی اہمیت سے غافل نہیں کیونکہ یہ دورہ پاکستان کے مفاد میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے چین کے سفیر سے ملاقات کی درخواست دی ہے جس میں ہم ان کو یقین دہانی کرانا چاہتے ہیں کہ چینی صدر پاکستان کا دورہ ضرور کریں، تحریک انصاف کے کارکنان ان کا استقبال کریں گے۔