پاکستان میں ڈرامہ مزید ترقی کی جانب گامزن ہے جاوید اختر
جب بھی ٹیلی وژن پر کچھ اچھا دیکھنے کا دل چاہتا ہے تو پاکستانی ڈرامے ضرور دیکھتا ہوں، جاوید اختر
جب بھی ٹیلی وژن کے سامنے بیٹھتا ہوں اور کچھ اچھا دیکھنے کا دل چاہتا ہے تو پاکستانی ڈرامے ضرور دیکھتا ہوں، جاوید اختر فوٹو: فائل
QUETTA:
بھارتی شاعر جاوید اختر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈرامہ مزید ترقی کی جانب گامزن ہے۔
نمائندہ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کے دوران جاوید اختر کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی ٹیلی ویژن پر کچھ اچھا دیکھنا چاہتے ہیں تو ان کی ترجیح پاکستانی ڈراما ہوتی ہے جو اپنی کہانی اور مکالموں کی بدولت منفرد مقام رکھتے ہیں، ہر آنے والے دن کے ساتھ پاکستانی ڈراما مزید معیار کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ ماہ کراچی آرہے ہیں اور اپنے قیام کے دوران وہ کئی ادبی تقاریب میں شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی اداکارہ کاجول نے بھی ایکسپریس ٹریبیون کو خصوصی انٹرویو میں پاکستانی ڈراما کی مداح ہونے کا اعتراف کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹی وی کے پروڈیوسرز کو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے سیکھنا چاہیئے کیونکہ اگر دونوں ممالک کے ڈراموں کا موازنہ کیا جائے تو پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔ پاکستانی ڈراموں کی کہانی بھارتی ڈراموں کے مقابلے میں بہت مضبوط اور حقیقت پر مبنی ہوتی ہے۔