چیمپئنز لیگ مین راؤنڈ پہلی فتح کا خواب سجائے لاہور لائنز کی بنگلور آمد
کولکتہ نائٹ رائیڈرزکیخلاف اچھا مجموعہ حاصل کیا مگر ناقص فیلڈنگ لے ڈوبی، حفیظ
کولکتہ نائٹ رائیڈرزکیخلاف اچھا مجموعہ حاصل کیا مگر ناقص فیلڈنگ لے ڈوبی، حفیظ فوٹو: فائل
چیمپئنز لیگ ٹوئنٹی 20 کے مین راؤنڈ میں پہلی فتح کا خواب سجائے لاہور لائنز کی ٹیم بنگلور پہنچ گئی۔
جمعرات کو چنئی سپر کنگز سے مقابلہ ہو گا،کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے میچ میں ٹرننگ پچ پر اچھا مجموعہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے مگر ناقص فیلڈنگ لے ڈوبی۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں جاری ایونٹ میں شریک پاکستان کی ٹیم لاہور لائنز کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 4 وکٹ سے مات دی، اب اس کا دوسرا میچ جمعرات کو چنئی سپر کنگز سے ہو گا، مقابلے میں شرکت کیلیے مہمان اسکواڈ گذشتہ روز بنگلور پہنچ گیا۔
گذشتہ روز کھلاڑیوں نے اہم میچ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا،کپتان محمد حفیظ نوجوان کرکٹرز کا اعتماد بڑھانے کیلیے کوشاں ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حیدرآباد دکن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے میچ کی پچ پر گیند ٹرن ہورہی تھی، اس صورتحال میں بھی 151 کا بہتر مجموعہ تشکیل دینے میں کامیاب ہوگئے،احمد شہزاد نے شاندار اننگز کھیلی، اگر کیچز ڈراپ نہ ہوتے تومقابلے کا نتیجہ کچھ اورہوتا، انھوں نے کہا کہ فیلڈنگ کوچ کا ٹیم کے ساتھ نہ ہونا مہنگا پڑرہا ہے، ناکامی کے باوجود مجموعی پرفارمنس اچھی رہی، نوجوان کرکٹرز ہر میچ کے ساتھ سیکھ رہے ہیں۔
انھیں مزید اعتماد دینے کی ضرورت ہے۔ محمد حفیظ نے کہا کہ لاہورلائنز کی توجہ چنئی سپرکنگز کیخلاف میچ پر مرکوز ہے،جتنا بھی وقت میسر ہے اس میں بھرپورتیاری کرینگے۔ انھوں نے کہا کہ احمد شہزاد اورعمراکمل کا فارم میں آنا سودمند ہے، انکی بہتر کارکردگی سے دیگر نوجوانوں کا بھی حوصلہ بڑھے گا۔
دوسری جانب کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کپتان گوتم گھمبیر نے کہا کہ اپنی ٹیم کی ناقص فیلڈنگ پر زیادہ تنقید کرنا مناسب نہیں سمجھتا، ہمارے لیے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ مسلسل 11ویں میچ میں فتح حاصل کرنے میں سرخرو ہوئے، انھوں نے کہا کہ مشکل پچ پر ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پریشانی ہوسکتی تھی لیکن پُراعتماد اوپننگ شراکت نے راستہ آسان کردیا،روبن اتھاپا نے وکٹ پر سیٹ ہونے میں تھوڑا وقت لینے کے بعد اچھے اسٹروکس کھیلے۔