لاہور انتظامیہ نے تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دے دی
تحریک انصاف کو جلسے کے لیے سکیورٹی کے معاملے پر انتطامیہ سے تعاون کرنا ہوگا، ضلعی انتظامیہ
جلسے کے دوران ساؤنڈ سسٹم کی آواز جلسہ گاہ تک ہی محدود رکھی جائے گی، این او سی کا متن، فوٹو:فائل
ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دیتے ہوئے این او سی جاری کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کی جانب سے 28 ستمبر کو مینار پاکستان پر جلسے کے لیے دی گئی درخواست پر اجازت دیتے ہوئے این او سی جاری کردیا ہے، ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو جلسے کے لیے سکیورٹی کے معاملے پر انتطامیہ سے تعاون کرنا ہوگا اوراس سلسلے میں انہیں آگاہ بھی کردیا گیا ہے جب کہ بل بورڈز منظور شدہ مقامات پر ہی لگائے جائیں گے،سڑکوں پر مظاہرے یا نعرے بازی کی اجازت نہیں ہوگی۔
این او سی میں تحریک انصاف سے کہا گیا ہے کہ منٹو پارک کے چاروں اطراف کی سڑکوں کو کلیئر رکھا جائے گا جبکہ جلسے کے دوران ساؤنڈ سسٹم کی آواز جلسہ گاہ تک ہی محدود رکھی جائے گی۔