خورشید شاہ نے عمران خان کو 10 ارب روپے کا ہتک عزت کا نوٹس بھجوادیا

بے بنیاد الزامات پر عمران خان 14 روز میں معافی مانگیں اور اسے ملک کے تمام چینلز پر نشر کرایا جائے، نوٹس کا متن

عمران خان نے الزام لگایا تھا کہ خورشید شاہ کے خلاف کرہشن کے مقدمات ختم کئے گئے ہیں اس لئے وہ نواز شریف کی حمایت کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کرپشن کے الزامات لگانے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خون کو 10 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوادیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق خورشید شاہ کی جانب سے ان کے وکیل سینیٹر رضا ربانی نے عمران خان کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوایا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے ان پر کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگائے جس پر وہ ان سے غیر مشروط معافی مانگیں جسے ملک کے تمام چینلز پر پرائم ٹائم میں نشر کیا جائے، اگر تحریک انصاف کے سربراہ نے 14 روز میں معافی نہ مانگی تو وہ عدالت میں ان کے خلاف 10 ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کریں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے کچھ روز قبل اسلام آباد میں جاری دھرنے کے دوران الزام لگایا تھا کہ خورشید شاہ کے خلاف کرہشن کے مقدمات ختم کئے گئے ہیں اس لئے وہ وزیر اعظم نواز شریف کی حمایت کررہے ہیں۔
Load Next Story