اپردیر سرحد حملہ اہلکار شہید 8حملہ آور مارے گئے اورکزئی میں دھماکا 2جاں بحق
افغان شدت پسندوں نے کڑاکڑ بین درہ پوسٹ پر حملہ کیا،سیکیورٹی فورسز کی بھرپورجوابی کارروائی،شدت پسندلاشوں سمیت فرار
افغان شدت پسندوں نے کڑاکڑ بین درہ پوسٹ پر حملہ کیا،سیکیورٹی فورسز کی بھرپورجوابی کارروائی،شدت پسندلاشوں سمیت فرار۔ فوٹو: فائل
KARACHI:
ضلع دیربالا کی تحصیل براول میں سیکیورٹی فورسز کی سرحدی پوسٹ پر سرحد پار سے افغان شدت پسندوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ جوابی کارروائی میں 8 شدت پسند مارے گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق افغان شدت پسندوں نے گزشتہ روز ساڑھے گیارہ بجے کڑاکڑ بین درہ پوسٹ پر حملہ کیا ، سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 8 شدت پسندوں کو مارڈالا،شدت پسند ساتھیوں کی لاشیں بارڈر پارگھسیٹ کر لے گئے ،جھڑپ کے دوران ایک اہلکار حولدار امجد پرویز شہید ہوگیا، ادھر براول پولیس نے اہم شدت پسند محمد زمان گرفتار کرلیا، سوات میں سیکیورٹی فورسزکے زیرحراست اسپشل پولیس فورس کااہلکارعلی شان ہلاک ہوگیا۔
اورکزئی ایجنسی کے علاقہ فیروز خیل میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میںطالب علم سمیت 2 افراد جاں بحق اور 3 طلبا سمیت 7 افراد شدید زخمی ہوگئے ، دھماکے کا ہدف حکومتی یافتہ ملک تھا ، باڑہ میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ، این این آئی کے مطابق ٹانک سے جنوبی وزیرستان کے متاثرین کی اپنے علاقوں کو واپسی کا چھٹا مرحلہ مکمل ہوگیا ، اس مرحملے میں 721خاندانوں کو روانہ کیا گیا۔