اکائونٹس کمیٹی نے آڈٹ سے انکار کرنیوالے اداروں کی فہرست مانگ لی

این آر ایس پی کی آڈٹ رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت، منتقل وزارتوںکے آڈٹ میںمشکلات ہیں، چیئرمین


Numainda Express September 28, 2012
آئندہ ہفتے حکام کو طلب کیا جائیگا، این آر ایس پی کی آڈٹ رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت، منتقل وزارتوںکے آڈٹ میںمشکلات ہیں، چیئرمین۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (این آر ایس پی) کوہدایت کی ہے کہ آڈٹ حکام کو ریکارڈ کی فراہمی یقینی بنائی جائے اورآڈٹ حکام کوہدایت کی گئی کہ اس پروگرام کاآڈٹ کرکے 15دنوں میں رپورٹ پیش کی جائے۔

کمیٹی نے آڈٹ کرانے سے انکار کرنے والے تمام سرکاری اداروںکوآئندہ ہفتے طلب کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے آڈٹ سے ایسے محکموں کی فہرست مانگ لی۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ندیم افضل گوندل کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقدہوا،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ وزارتوںکی صوبوں کو منتقلی کے بعد آڈٹ اعتراضات نمٹانے میں مشکل پیش آرہی ہے۔

کمیٹی نے آڈٹ حکام سے آڈٹ سے انکارکرنیوالے اداروںکی فہرست طلب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہفتے اجلاس میں ان اداروںکو طلب کیاجائیگا۔ آئی این پی کے مطابق کابینہ ڈویژن کے حکام کی بریفنگ پر رکن کمیٹی ریاض پیرزادہ نے تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی وزیراعظم کاکوئی عہدہ آئین میںنہیں ہے اس لیے اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، اجلاس میں وزارت بلدیات اورکابینہ ڈویژن کے آڈٹ اعتراضات کاجائزہ لیاگیا۔