- مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
بورڈ نے ثقلین مشاق سے معاہدے میں توسیع موخر کردی
لاہور: پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی نے ثقلین مشاق سے معاہدے میں توسیع سعید اجمل کے ایکشن کی رپورٹ آنے تک موخر کردی۔
’’دوسرا‘‘ کے موجد کی خدمات ایک ماہ کیلیے حاصل کی گئی تھیں،اس دوران انھوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں سعید اجمل کا ایکشن درست کرنے کیلیے کام کیا، چند روز قبل چیئرمین پی سی بی نے کہا تھا کہ آف اسپنر کے بازو کا خم15ڈگری کی قانونی حد کے قریب آچکا ہے،بدھ کو اطلاعات سامنے آئیں کہ ابھی2 ہفتے مزید کام کی ضرورت ہوگی،گذشتہ روز بورڈ کی پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ نجی طورپر ایکشن کا جائزہ لینے کیلیے سعید اجمل کو 10نومبر کو انگلینڈ بھجوایا جارہا ہے، رپورٹ آنے کے بعد کرکٹ کمیٹی جائزہ لے گی کہ آف اسپنر کیساتھ کام کرنے کیلیے ثقلین مشاق کی مزید کتنے عرصے تک خدمات حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب ثقلین مشتاق جمعے کی صبح انگلینڈ واپس روانہ ہو جائینگے، انھوں نے نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لوبرو میں سعید کے غیر سرکاری بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا، وہ انگلینڈ کی میری اکیڈمی میں بھی بہتری کی کوشش جاری رکھیںگے، ثقلین نے کہا کہ میری واپسی کی وجہ چند دیگر مصروفیات ہیں، اسے کسی اور معاملے سے جوڑنا درست نہ ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔