کوٹریمسلح تصادم کا مقدمہ قوم پرستوں کی نامزدگی کیخلاف ہڑتال

کوٹری ایکشن کمیٹی کی جانب سے ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

کوٹری سٹی، سائٹ کے پیٹرول پمپس سمیت تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے. فوٹو: فائل

گستاخانہ فلم کے خلاف 21ستمبر کو دکانیں بند کرانے کے معاملے پر دو گروپوں میں ہونے والے مسلح تصادم کے مقدمے میں قوم پرست پارٹیوں کے رہنماؤں کو نامزد کیے جانے کے خلاف کوٹری ایکشن کمیٹی کے تحت کوٹری سٹی میں شٹر بند ہڑتال کی گئی۔


اس موقع پر کوٹری سٹی، سائٹ کے پیٹرول پمپس سمیت تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند رہے، جبکہ ٹریفک معمول سے کم رہا، کوٹری ایکشن کمیٹی کی جانب سے ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
Load Next Story