این جی اوکے جاپانی نمائندے کی گاڑی سے امریکی ڈالرلیپ ٹاپ ودیگرکاغذات چوری

این جی او گاڑی سے ایک ہزار امریکی ڈالر،ایک لیپ ٹاپ، دو موبائل فون اورپاسپورٹ سمیت دیگرکاغذات چوری کر کےفرار ہوگئے۔


Numainda Express September 29, 2012
این جی او کی گاڑی سے ایک ہزار امریکی ڈالر، ایک لیپ ٹاپ، دو موبائل فون اور پاسپورٹ سمیت دیگر کاغذات چوری کر کے فرار ہوگئے۔ : فائل فوٹو

محکمہ تعلیم کے مختلف شعبوں کا دورہ کر نے کیلیے آنیوالی این جی اوکی ٹیم کے جاپانی نمائندے مسٹر ثبو اوسا سینٹرل جیل کی دیوارکے ساتھ اپنی گاڑی کھڑی کر کے جیل کے سامنے واقع نجی ہوٹل میں کھانا کھانے گئے ۔

اس دوران نامعلوم چور، انکی گاڑی کا شیشہ توڑکر گاڑی میں سے ایک ہزار امریکی ڈالر، ایک لیپ ٹاپ، دو موبائل فون اور پاسپورٹ سمیت دیگر کاغذات چوری کر کے فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی۔

بلدیہ پولیس نے ڈرائیور نورمحمدکی فریاد پر زیر دفعہ380,427 کے تحت ایف آئی آر نمبر 91/2012 درج کر لی ہے، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

مقبول خبریں