جاپان میں ہوا انوکھا فیشن شو جس میں کی بھکشوؤں نے کیٹ واک

فیشن شو میں استعمال کئے گئے لباس بہت مہنگے تھے جو عام بھکشو زیب تن ہی نہیں کرپاتے،آرگنائزر

فیشن شو کی مرکزی تھیم کو ’’خوبصورت بدھ بھکشو‘‘کا نام دیا گیا،

SUKKUR:
خوبصورت لباس پہنے دلکش دوشیزائیں تو اکثر فیشن شو میں کیٹ واک کرتی نظر آتی ہیں اور کبھی کبھی مرد بھی نت نئے اسٹائل کے لباس پہنے لوگوں کے سامنے جلوہ گر ہوتے ہیں لیکن جاپان میں ہوا کچھ انوکھا فیشن شو جہاں بھکشوؤں نے ماڈل کے روپ میں کیٹ واک کر کے لوگوں کو حیران کردیا۔


جاپان کے شہر ماؤنٹ کویا میں شائقین کے سامنے بھکشوؤں نے نت نئے انداز کے لباس پہن کر کیٹ واک کی تو پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا جب کہ شو کی مرکزی تھیم کو ''خوبصورت بدھ بھکشو''کا نام دیا گیا، فیشن شو کے لیے نوجوان اور اسمارٹ بھکشوؤں کے لئے ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن سے کئی بھکشوؤں کا انتخاب کیا گیا، پھر ان میں سے 10 کو فیشن شو کے لیے منتخب کیا گیا۔

بھکشو ماڈل شوشی مٹسوکی کا کہنا تھا کہ وہ جب روم میں آیا تو بہت نروس تھا اور بہت شرم محسوس کر رہا تھا لیکن کیٹ واک کرکے بہت مزہ آیا۔ آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ فیشن شو میں استعمال کئے گئے لباس بہت مہنگے تھے جو عام بھکشو زیب تن ہی نہیں کرپاتے۔
Load Next Story