لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے آئی ایس آئی کے نئے سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
اس سے قبل رضوان اختر سندھ میں ڈی جی رینجرز کے طورپرفرائض انجام دے رہے تھے
لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر آئی ایس آئی کے 21 ویں سربراہ ہیں، فوٹو:فائل
آئی ایس آئی کے نئے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
پاکستان کی سب سے بڑی انٹیلیجنس ایجنسی انٹر سروس انٹیلی جنس(آئی ایس آئی) کے نئے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے،میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے رضوان اختر لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کی ریٹائرمنٹ کے بعد آئی ایس آئی کے 21 ویں سربراہ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے جبکہ اس سے قبل وہ ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔
واضح رہے کہ رضوان اختر کی سربراہی میں کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن بھی ہوا جس میں انہوں نے شہر میں امن قائم کرنے کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں جبکہ رضوان اختر نے دوران آپریشن بعض پولیس افسران کو ہٹائے جانے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا۔