معین اخترکے ساتھ گزرے لمحات بہت یادآتے ہیں، حنیف راجہ

شوبز رپورٹر  ہفتہ 8 نومبر 2014
 فنکاروں نے اپنے کام سے دنیا بھرمیں خودکومنوایا ہے، حنیف راجہ۔ فوٹو : فائل

فنکاروں نے اپنے کام سے دنیا بھرمیں خودکومنوایا ہے، حنیف راجہ۔ فوٹو : فائل

کراچی: اداکارحنیف راجہ نے کہا ہے کہ مجھے کیرئیرکے آغاز میں بہت سی مشکلوں کا سامنا تھا مگرعوام کی محبتوں نے مجھے ہمیشہ حوصلہ بخشا اور پاکستانی عوام نے مجھ پراعتماد کیا‘ میرے کیرئیر میں پی ٹی وی کے پرواگرام ’’کیسا‘‘ نے بہت اہم کردار ادا کیا۔

نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے حنیف راجہ نے کہا کہ معین اخترمرحوم کے ساتھ گزرے ہوئے لمحات بہت یادآتے ہیں‘ کراچی اسٹیج کے لیے جتنا بھی کام کیا یہ سوچ کرکیا کہ ہم شہرکی روشنیاں بحال کررہے ہیں۔ حنیف راجہ کا کہنا تھا کہ ہمارے فنکاروں نے اپنے کام سے دنیا بھرمیں خودکومنوایا ہے‘ کراچی کے فنکاروں کو تھیٹرکے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔