جاوید شیخ کو بھارتی فلم ’’تماشہ ‘‘ میں کاسٹ کر لیا گیا

عمیر علی انجم  اتوار 9 نومبر 2014
فلم کی موسیقی اے آررحمان نے دی ہے جب کہ فلم کے پرڈیوسر ساجد ندیا والا ہیں، فوٹو: فائل

فلم کی موسیقی اے آررحمان نے دی ہے جب کہ فلم کے پرڈیوسر ساجد ندیا والا ہیں، فوٹو: فائل

کراچی: اداکار جاویدشیخ پرایک مرتبہ پھرقسمت مہربان ہوگئی بھارتی فلم ڈائریکٹر امتیازعلی نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’تماشہ ‘‘ میں جاویدشیخ کو کاسٹ کرلیا۔

فلم میں اداکارجاویدشیخ رنبیرکپورکے باپ کے روپ میں جلوہ گر ہونگے‘ اس سے قبل فرح خان کی فلم اوم شانتی اوم میں بھی جاویدشیخ کام کرچکے ہیں۔ بھارتی فلم’تماشہ ‘میں بھارتی اداکارہ دپیکاپڈوکون اور رنبیرکپورسمیت کئی اہم فنکارکام کررہے ہیں۔

فلم کی موسیقی اے آررحمان نے دی ہے جب کہ فلم کے پرڈیوسر ساجد ندیا والا ہیں، فلم ’تماشہ ‘دسمبر2015ء میں ریلیزہوگی جب کہ شوٹنگ جنوری 2015سے شروع ہوگی۔ فلم کے ڈائریکٹرامتیازعلی نے نمائندہ ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ جاوید شیخ پاکستان ہی نہیں بلکہ جہاں بھی اردوزبان میں فلم دیکھی جاتی ہے وہاں اسٹارمانے جاتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔