سلمان خان اپنی نئی فلم ’’بجرنگی بھائی جان ‘‘ کے لئے قوال بن گئے

’’بجرنگی بھائی جان ‘‘ میں ایک قوالی بھی شامل ہے جسے سلمان خان خود اپنی آواز میں ریکارڈ کرائیں گے۔

سلو میاں نے اپنی فلم ’’کک‘‘ کے لئے ’’ہینگ اوور ‘‘ بھی گایا تھا جسے ان کے مداحوں نے کافی پسند کیا تھا۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ مسٹر دبنگ سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ''بجرنگی بھائی جان '' میں اب ایک نئے روپ میں سامنے آ رہے ہیں یعنی کہ اس فلم میں وہ اب قوال بنے بھی دیکھے جائیں گے۔


بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ''بجرنگی بھائی جان '' میں قوالی بھی شامل ہے اور یہ قوال خود ان پر ہی عکسبند ہوگی۔ جس میں وہ قوال کے روپ میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ یہ قوالی وہ خود اپنی آواز میں ریکارڈ بھی کرائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سلو میاں نے اپنی فلم ''کک'' کے لئے ''ہینگ اوور '' بھی گایا تھا جسے ان کے مداحوں نے کافی پسند کیا تھا۔
Load Next Story