فیصل آباد میں رشتے کے تنازع پرفائرنگ سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

لڑکی والوں کی فائرنگ سے لڑکے کا باپ بھی زخمی ہوگیا جسے تحصیل اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


ویب ڈیسک November 16, 2014
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

بلوچنی میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ سے دو خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ کے رہائشی اکبرعلی کے بیٹے مقصود نے دو ماہ قبل بلوچنی کے ایک نواحی گاؤں 63 ر ب کی رہائشی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی، لڑکی کے والدین نے مقصود کے والدین اور رشتے داروں کو صلح کے بہانے گھر بلوایا، جہاں ان کی لڑکی والوں سے تکرار ہوگئی اسی دوران لڑکی والوں نے فائرمگ کردی جس کے نتیجے میں مقصود کے رشتے داراحمد علی ،اس کی بیوی نوراں بی بی اور ایک رشتےدار خاتون فاطمہ ہلاک جبکہ پسند کی شادی کرنیوالے نوجوان کا والد اکبر شدید زخمی ہوگیا۔

واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ہیں، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں