خضدار میں دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق 4 زخمی
واقعے کے بعدعلاقے میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہوگئیں جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے گشت مزید بڑھا دیا ہے۔
زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے فوٹو: فائل
نیو بس اڈا کے قریب نامعلوم افراد کے دستی بم حملے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خضدار میں نیو بس اڈا کے قریب نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا جبکہ دیگر کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہوگئیں جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے میں گشت مزید بڑھا دیا ہے۔