ٹام لیتھم بھی ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرانے لگے
ٹام لیتھم ایشیا میں2 سنچریاں بنانے والے کسی دوسرے براعظم کے پہلے کم عمر ترین اوپنر بن گئے
10 برس بعد نیوزی لینڈ کے ٹاپ 3 بیٹسمینوں نے ملک سے باہر کسی ٹیسٹ میں 30 پلس رنز اسکور کیے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھم بھی ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرانے لگے،وہ ایشیا میں2 سنچریاں بنانے والے کسی دوسرے براعظم کے پہلے کم عمر ترین اوپنر بن گئے، لیتھم دبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 137 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ ابوظبی میں انھوں نے 103 کی اننگز کھیلی تھی۔
لیتھم اور برینڈن میک کولم کے درمیان رواں اننگز میں 77 رنز کی شراکت ہوئی جوکیویزکی 2014 میں سب سے بڑی ابتدائی پارٹنر شپ ہے، اس سے قبل تین بہتر اوپننگ شراکتیں 2012 اور 2013 میں بنی تھیں۔ نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے رواں برس پانچ مرتبہ 50 پلس اسکور بنائے اور تمام مرتبہ یہ کارنامہ لیتھم کے ہی نام رہا، انھوں نے یہ اسکور ویسٹ انڈیز اور اب یو اے ای میں بنایا۔ کیویز کی جانب سے 10 برس بعد ملک سے باہر کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچز میں مسلسل 30 پلس کی اوپننگ شراکتیں بنیں،اس میں زمبابوے اور بنگلہ دیش میں ہونے والے مقابلے شامل نہیں ہیں۔
پاکستان سے جاری سیریز میں اب تک کیوی ابتدائی پارٹنرشپس اس طرح سے ہیں، 57، 33 اور 77۔ آخری مرتبہ اس طرح کی 30 پلس کی اوپننگ شراکتیں انگلینڈ میں 2004 میں بنی تھیں۔ 10 برس بعد نیوزی لینڈ کے ٹاپ 3 بیٹسمینوں نے ملک سے باہر کسی ٹیسٹ میں 30 پلس رنز اسکور کیے، ان میں بھی زمبابوے اور بنگلہ دیش سے میچز شامل نہیں ہیں۔ آخری مرتبہ ایسا انگلینڈ کے 2004 کے دورے میں ہوا تھا۔ اب دبئی میں جاری ٹیسٹ میں لیتھم کی سنچری کے علاوہ کین ولیمسن نے 32 اور میک کولم نے 43 رنز بنائے ہیں۔