اسلام آباد میں فائرنگ سے مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ نواز عرفانی جاں بحق
علامہ نوازعرفانی کو سیکٹر ای الیون میں گھات لگائے ملزمان نے نشانہ بنایا، پولیس
مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے علامہ نواز عرفانی کے قتل کی سخت مذمت کی گئی ہے، فوٹو: فائل
وفاقی دارالحکومت میں فائرنگ سے مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ نواز عرفانی جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق اسلام آباد کے علاقے سیکٹر ای الیون میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے علامہ نواز عرفانی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق علامہ نواز عرفانی مجلس وحدت المسلمین کے رہنما تھے جن کو سیکٹر ای الیون کے قریب گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جہاں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے، پولیس نے علامہ نوازعرفانی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے پمز اسپتال منتقل کردیا ہے۔
دوسری جانب مجلس وحدت المسلمین نے علامہ نواز عرفانی کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔