کینیا میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں 36 کان کن ہلاک
واقعے کی ذمہ داری صومالی شدت پسند گروپ الشباب نے قبول کرلی۔
گزشتہ ماہ کینیا میں عسکریت پسنبدوں نے ایک بس کو اغوا کرکے اس میں سوار 28 افراد کو قتل کردیا تھا فوٹو: فائل
کینیا میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے معدنیات کی کھدائی کرنے والے 36 افراد کو شناخت کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیا میں صومالیہ کی سرحد کے قریب واقع شہر مانڈیرا کے قریب عسکریت پسندوں نے معدنیات کی تلاش کے لئے کی جانے والی کھدائی کرنے کی جگہ اور کان کنوں کے خیموں پر حملہ کرکے درجنوں افراد کو اغوا کرلیا۔ بعد ازاں انہوں نے شناخت کے بعد 36 افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ واقعے کی ذمہ داری صومالی شدت پسند گروپ الشباب نے قبول کرلی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسی علاقے میں عسکریت پسندوں نے ایک بس کو اغوا کرکے اس میں سوار 28 افراد کو قتل کردیا تھا، اس واقعے کی ذمہ داری صومایہ میں القاعدہ کی ذیلی تنظیم سمجھی جانے والی جماعت الشباب نے قبول کی تھی۔