پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی آنجہانی فلپ ہیوز سے منسوب
سیریز کے منتظمین کے مشکور ہیں جنہوں نے فلپ ہیوز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ٹرافی ان سے منسوب کی، شاہد آفریدی
دبئی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی منعقد کی گئی فوٹو: اے ایف پی
KARACHI:
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کو آسٹریلیا کے آنجہانی کرکٹر فلپ ہیوز سے منسوب کیا گیا ہے۔
دبئی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی منعقد کی گئی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی اور نیوزی لینڈ ٹیم کے قائد کین ولیمسن نے شرکت کی۔ اس موقع پر شاہد آفریدی نے کہا کہ فلپ ہیوز کی المناک موت نے سب کو صدمے سے دوچار کردیا ہے اور اس سلسلے میں ان اداروں کے مشکور ہیں جنہوں نے فلپ ہیوز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ٹرافی ان کے نام منسوب کی۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے مڈل آرڈر بیٹسمین فلپ ہیوز گزشتہ ماہ لیگ میچ کے دوران باؤنسر لگنے سے شدید زخمی ہونے کے بعد انتقال کرگئے تھے۔