کولمبیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 5 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک
طیارہ ماری کوئٹا ایئرپورٹ سے 13 کلو میٹر کے فاصلے پر گر کر تباہ ہوا، کولمبین حکام
تحقیقاتی ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ فوٹو: فائل
وسطی کولمبیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 5 بچوں اور 2 پائلٹوں سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کولمبیا کی ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام نے چھوٹے پپر پی اے 31 طیارے کے پائلٹ نے ماری کوئٹا ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کا کہا تاہم طیارہ لینڈنگ نہ کر سکا اور ایئرپورٹ سے 13 کلو میٹر کے فاصلے پر گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے کے حادثے کے نتیجے میں جہاز میں موجود 2 پائلٹ اور تمام مسافر ہلاک ہو گئے، ہلاک ہونے والوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔
امدادی ٹیمو ں کے اہلکاروں نے جہاز کے ملبے سے مسخ شدہ لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جب کہ تحقیقاتی ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔