بھارت میں اسکول بس کے ٹرین کی زد میں آنے سے 6 بچے ہلاک 16 زخمی
حادثہ اس وقت ہوا جب وین کے ڈرائیور نے ٹرین کے قریب آنے کے باوجود پٹری عبور کرنے کی کوشش کی۔
2013 کے دوران بھارت میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں ایک لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔ فوٹو: فائل
بھارتی ریاست اتر پردیش میں اسکول بس ٹرین کی زد میں آنے سے 6 بچے ہلاک جبکہ 16 زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع ماؤ میں اسکول کی بس نے عین اس وقت ریلوے کراسنگ عبور کرنے کی کوشش کی جب اعظم گڑھ سے ونارسی جانے والی ٹرین وہاں سے گزرنے والی تھی۔ حادثے کے وقت بس میں ڈرائیور کے علاوہ 25 بچے سوار تھے جن میں سے 6 موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 16 کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں کچھ بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں ہر سال لاکھوں افراد ٹریفک حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صرف 2013 میں ان حادثات کے نتیجے میں ایک لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔