پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نےنیوزی لینڈ کو شکست دے دی
سرفراز احمد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے
نیوزی لینڈ کی جانب سے انڈریسن 48 رنز بنا کر نمایاں رہے، فوٹو:کرک انفو
پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر 2 میچوں کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کرلی۔
دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو کیویز ابتدا میں ہی مشکلات کا شکار ہوگئے جب ایک رنز پر ہی انور علی نے ولیم سن کو بغیر کوئی رن بنائے پویلین کی راہ دکھادی، نیوزی لینڈ کی جانب سے اینڈرسن 48 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ اس کے دیگر کھلاڑیوں میں گپٹل نے 32،رونچی33، ڈیوچ 1، ٹیلر4،نیشام 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ میکم ایک اور ملنے 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز اسکورکیے۔ پاکستان کی جانب سے سہیل تنویر اور محمد عرفان نے 2،2 جبکہ انور علی،رضا حسن اور کپتان شاہد آفریدی نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
نیوزی لینڈ کے 136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم جب میدان میں اتری تو اسے اویس ضیا اور سرفراز احمد نے پراعتماد آغاز فراہم کیا اورپہلی وکٹ پر 51 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کی، 51 رنز کے مجموعے پر اویس ضیا 20 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے جس کےبعد محمد حفیظ نے کریز سنبھالی تاہم وہ بھی زیادہ دیر تک نہ ٹھہر سکے اور 2 رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے اوپنر سرفراز احمد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹی ٹوئنٹی میں اپنی پہلی نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، سرفراز احمد 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 76 اور عمر اکمل 14 گیندوں پر 27 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اویس ضیا 20، محمد حفیظ 2، اور حارث سہیل 11 رنز بناسکے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے صرف مک کلینگھن ہی ایک وکٹ لے سکے اور پاکستان نے 136 رنز کا ہدف3 وکٹوں کےنقصان پر 20 ویں اوور کی پہلی گیند پر ہی پورا کرلیا۔