سردار محمد رضا کی تقرری پر اعتماد میں نہیں لیا گیا شیریں مزاری
سرداررضا کا احترام کرتے ہیں لیکن ان کی تقرری سے متعلق صرف سرسری طور پر اطلاع دی گئی،ترجمان پی ٹی آئی
تحریک انصاف اپنے موقف پر قائم ہے اور فوری طور پرالیکشن کمیشن کی از سر تشکیل نو کی جائے، شیریں مزاری فوٹو: آن لائن/فائل
تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے لئے سردار محمد رضا کی تقرری پر اعتماد میں نہیں لیا گیا اور صرف اطلاع دی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ سردار محمد رضا کا احترام کرتے ہیں لیکن ان کی تقرری کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا اور صرف سرسری طور پر اطلاع دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے موقف پر قائم ہے اور فوری طور پر چاروں صوبائی الیکشن کمیشن ممبران کو تبدیل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی از سر تشکیل نو کی جائے اور اسے خودمختار ادارہ بنایا جائے۔