زرمبادلہ ذخائر 13 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آگئے

بزنس رپورٹر  جمعـء 5 دسمبر 2014
گزشتہ ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک نے بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری ادائیگیوں کی مد میں اپنے ذخائر سے 43 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں کیں۔ فوٹو: فائل

گزشتہ ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک نے بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری ادائیگیوں کی مد میں اپنے ذخائر سے 43 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں کیں۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر ایک ہفتے کے دوران 22 کروڑ70لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح13ارب21کروڑ99لاکھ ڈالر کی سطح سے گھٹ کر 12 ارب 99 کروڑ 29لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 28 نومبر کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 4 ارب 71 کروڑ 35 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 4ارب77کروڑ10لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے جبکہ اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 28کروڑ45لاکھ ڈالر کی کمی سے 8 ارب 50 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی سطح سے گر کر 8 ارب 22 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

گزشتہ ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک نے بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری ادائیگیوں کی مد میں اپنے ذخائر سے 43 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں کیں جبکہ اس دوران اسٹیٹ بینک کو ملٹی و بائی لیٹرل ذرائع سے 6 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے انفلوز موصول ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔