چوہدری نثار نے نوازشریف پر دباؤ کیلئے ہمیں دھرنا جاری رکھنے کا کہا پرویزخٹک کا انکشاف

چوہدری نثارعلی نے کہا تھا کہ لگتا ہے نوازشریف حکومت کرنے نہیں بلکہ صرف کاروبار کرنے آئے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

اگر بتادوں کہ چوہدری نثار اپنے ہی وزیراعظم کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں تو پھر شرمندگی ہوگی، پرویز خٹک، فوٹو؛فائل

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ان سے کہا تھا کہ تحریک انصاف دھرنے جاری رکھے اس سے حکومت پر دباؤ بنا رہے گا۔


ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''تکرار'' میں ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے 14 اگست سے پہلے ملاقات ہوئی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ دھرنے کےحق میں اور نوازشریف اس کے خلاف ہیں۔ انہوں نےکہا کہ اگر بتادوں کہ چوہدری نثار اپنے ہی وزیراعظم کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں تو پھر شرمندگی ہوگی.

پرویز خٹک نے کہا کہ ملاقات میں چوہدری نثار نے بتایا کہ لگتا ہے نوازشریف حکومت کرنے نہیں بلکہ صرف کاروبار کرنے آئے ہیں اس لیے تحریک انصاف دھرنے جاری رکھے اس سے حکومت پر دباؤ بنا رہے گا۔
Load Next Story