- وفاقی بجٹ 7 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
- آزاد کشمیر میں آٹے و بجلی کی قیمت میں بڑی کمی، وزیراعظم نے 23 ارب روپے کی منظوری دیدی
- شہباز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے مستعفی ہوگئے
- خالد عراقی نے آئی سی سی بی ایس کی خاتون سربراہ کو ہٹادیا، اقبال چوہدری دوبارہ مقرر
- اسٹاک ایکسچنیج : ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 74 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا
- اضافی مخصوص نشستوں والے اراکین کی رکنیت معطل
- امریکا؛ ڈانس پارٹی میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی
- ہم کچھ کہتے نہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ پتھر پھینکے جاؤ، چیف جسٹس
- عمران خان کا ملکی حالات پر آرمی چیف کو خط لکھنے کا فیصلہ
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی
- لاہور سفاری زو میں پہلی بار نائٹ سفاری کیمپنگ کا انعقاد
- زمینداروں کے مسائل، وزیراعلیٰ آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے
- خیبر پختونخوا میں دو ماہ کے دوران صحت کارڈ پر ایک لاکھ افراد کا مفت علاج
- لاہور میں پرانی دشمنی پر ماں اور 17 سالہ بیٹا قتل
- بھارت میں انتخابات کے چوتھے مرحلے کا آغاز؛ 10 ریاستوں میں ووٹنگ
- غزہ جنگ کے خوفناک نفسیاتی اثرات، 10 اسرائیلی فوجیوں کی خودکشی
- گندم اسکینڈل؛ وزیراعظم کا ایم ڈی اور جی ایم پاسکو کی معطلی کا حکم
- نان فائلرز کے موبائل بیلنس پر 100 میں سے 90 روپے ٹیکس کٹوتی کا فیصلہ
- خفیہ معلومات کی تشہیر اورپھیلانے والوں کو سزا دینے کا اعلان
- کراچی میں گرمی میں مزید اضافے کا امکان
معین کوٹیم میں ورلڈ چیمپئنز کی جھلک دکھائی دینے لگی
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سیلکٹر معین خان کو اپنے تجویز کردہ دستے میں ورلڈ چیمپئنز کی جھلک دکھائی دینے لگی۔
معین خان کا کہنا ہے کہ کھلاڑی ہر قسم کی کنڈیشنز میں پرفارم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ایک بار پھر آسٹریلیا ونیوزی لینڈ میں 1992 کی تاریخ دہرا سکتے ہیں۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں انھوں نے کہا کہ ہار یا جیت سے بالاتر ہو کر دیکھا جائے تو پاکستان ٹیم تینوں فارمیٹس میں نہایت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، تھنک ٹینک کو یقین ہے کہ اسکواڈ ہر طرح کی کنڈیشنز اور حالات اور کنڈیشنز میں بہترین کھیل پیش کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔
چیف سلیکٹر نے کہا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ فٹنس مسائل کا شکار اہم کھلاڑی اب مکمل طور پر فٹ اور عالمی سطح پر اپنی کارکردگی کا لوہا منوانے کے منتظر ہیں۔انھوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں کیویز کے خلاف شیڈول پانچ ایک روزہ بعد ازاؓں نیوزی لینڈ میں 2 میچز سے کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کی تیاریوں کا بھر پور فائدہ میسر آئے گا۔ایک سوال پر معین خان نے کہا کہ 1992کا ورلڈ کپ جیتنا میرے کرکٹ کیریئر کی عظیم ترین کامیابی تھی، مجھے یقین ہے کہ موجودہ اسکواڈ بھی ماضی کی سنہری یاد کو ایک بار پھر دہرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
چیف سلیکٹر نے کہاکہ فاسٹ بولرز محمد عرفان، جنید خان، وہاب ریاض اور عمر گل اب مکمل طور پر فٹ اور وہ 15 رکنی اسکواڈ میں آٹو میٹک چوائس ہو سکتے ہیں۔ معین خان نے کہا کہ ہم نے سعید اجمل کو اس امید کے ساتھ ابتدائی فہرست میں شامل کیاکہ وہ آئی سی سی سے کلیئر ہو جائیں گے، ہم ان کے بولنگ ایکشن کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔