نیپال میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 17 افراد ہلاک درجنوں زخمی
بس میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، نیپالی پولیس
گزشتہ ماہ بھی نیپال میں مسافروں سے بھری کھائی میں گرنے سے 47 افراد ہلاک ہو ئے تھے، ذرائع۔ فوٹو؛ رائٹرز/فائل
دارالحکومت کے قریب پہاڑی علاقے سے مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 17 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادار ے کے مطابق نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے قریب پہاڑی علاقے میں مسافروں سے بھری بس موڑ کاٹتے ہوئے تقریبا 2 ہزار فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب نیپالی پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے، 38 افراد کی گنجائش والی بس میں 67 افراد سوار تھے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے جب کہ متعدد زخمیون کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی نیپال میں مسافروں سے بھری کھائی میں گرنے سے 47 افراد ہلاک ہو ئے تھے جب کہ اکتوبر میں بھی غیر ملکی سیاحوں سمیت 14 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔