ڈاکٹروں نے طاہرالقادری کو جلسے جلوسوں سے خطاب کرنے سے روک دیا
طاہرالقادری کی میڈیکل رپورٹ میں ان کے دل کے 2 والو جزوی طور پر بند آئے ہیں، ترجمان عوامی تحریک
ڈاکٹروں کی طاہرالقادری کو ہر طرح کے دباؤ اور مشقت طلب سرگرمیوں سے بھی دور رہنے کی ہدایت، فوٹو:فائل
ڈاکٹروں نے عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کو خطاب کرنے کی اجازت نہ دیتے ہوئے ہر طرح کے دباؤ اور مشقت طلب سرگرمیوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان پاکستان عوامی تحریک کےمطابق ڈاکٹر طاہرالقادری کی انجیوگرافی کی گئی جس کی رپورٹ تسلی بخش نہیں اور رپورٹ میں ان کے دل کے 2 والو جزوی طور پر بلاک آئے ہیں جس کےبعد طاہرالقادری کے مزید ٹیسٹ ہوں گے اور ان کا علاج جاری رہے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری 17 دسمبر کو عوامی تحریک کے ملک گیر احتجاج سے براہ راست خطاب کرنا چاہتے ہیں تاہم ڈاکٹروں نے انہیں احتجاج یا جلسے جلوسوں سے خطاب کرنے کی اجازت نہ دیتے ہوئے ہر طرح کے دباؤ اور مشقت طلب سرگرمیوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری گزشتہ ماہ سے علیل ہیں اور انہیں دل کا عارضہ لاحق ہے اور ان کی خراب صحت کےباعث عوامی تحریک نے طے شدہ جلسوں کو بھی ملتوی کردیا ہے۔