امریکا میں وقت اور تاریخ کے اعداد نے بچی کی پیدائش کو یادگار بنادیا

بچی جب پیدا ہوئی تو اس وقت 10:11 منٹ ہورہے تھےجب کہ تاریخ تھی 12/13/14اوراسے ایک ساتھ پڑھاجائے تو 12/13/14 ،10:11بنےگا

اگربچی کا وزن ایک اونس زیادہ ہوتا تو کوئینسی کی پیدائش کا اعداد کچھ یوں ہو جاتا۔ 7.89،10:11،12/13/14، ڈاکٹرز۔ فوٹو فوکس نیوز

KARACHI:
کبھی کبھار دنیا میں ایسے عجیب و غریب واقعات اتفاقاً پیش آتے ہیں کہ انسان کی عقل دنگ رہ جاتی ہے اور ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا امریکا میں جہاں ایک بچی کی تاریخ پیدائش اور وقت اعداد کی اس ترتیب سے سامنے آیا کہ اس نے سب ہی کو حیران کرڈالا


امریکی میڈیا کے مطابق مونٹینا کے علاقے بلنگز میں ایک بچی کوئینسی کیلسر جب پیدا ہوئی تو اس وقت 10:11 منٹ ہورہے تھے جب کہ تاریخ تھی 12/13/14 یعنی اگر ان اعداد کو اگر اکٹھا پڑھا جائے تو یہ دلچسپ منظر آنکھوں کے سامنے ہوگا۔ 12/13/14 ،10:11۔ میڈیا کے مطابق دلچسپ بات یہ ہے بچی کا وزن 7.84 پونڈز تھا اور اگر یہ 7.89 ہوتا تو یہ تاریخ اور بھی منفرد اور یاد گار بن جاتی۔

کوئینسی کے والدین کا کہنا تھا کہ وہ اس یاد گار اعداد وشمار سے حیران بھی ہوئے اورخوش بھی کیونکہ امریکا بھر کے میڈیا میں اس تاریخ کو سرخیوں میں جگہ ملی اور ان کی بیٹی پیدا ہوتے ہی مشہور ہو گئی۔ اسپتال کے مطابق اگرایک اونس وزن اور ہوتا تو کوئینسی کی پیدائش کا اعداد کچھ یوں ہو جاتا۔ 7.89،10:11،12/13/14
Load Next Story