عامر خان کی نئی فلم ’’ پی کے‘‘ نمائش کے لئے پیش کردی گئی

عامر خان کی یہ مزاحیہ فلم مزاح سے بھرپور ہے جس میں سنجے دت بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

85 کروڑ روپے کے مہنگے بجٹ سے تیار کی گئی فلم ’’پی کے ‘‘ قریباً 6 ہزار سینما گھروں میں ریلیز کی گئی۔ فوٹو : فائل

مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ''پی کے'' جس کے نئے گانے ''چار قدم'' کی وڈیوگزشتہ دنوں ریلیز کی گئی تھی آج 19 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی گئی۔


بالی ووڈ فلم پی کے کا وڈیو گانا گزشتہ ہفتے جاری کیا گیا تھا جس میں اداکار سشانت اور انوشکا شرما رومانس کرتے نظر آ رہے ہیں، شان اور شریا گھوشال نے گانے کے بول گائے ہیں۔ عامر خان کی یہ مزاحیہ فلم مزاح سے بھرپور ہے،جس میں سنجے دت بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ 85 کروڑ روپے کے مہنگے بجٹ سے تیار کی گئی فلم ''پی کے '' آج تقریباً 6 ہزار سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی ہے جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔

دوسری طرف بتایا جا رہا ہے کہ ڈائریکٹر ودھو ونود چوپڑا کی نئی ہالی ووڈ فلم ''Broken Horses'' کا ٹریلر بھی فلم ''پی کے '' کی ریلیز کے ساتھ جاری کیا جا رہا ہے جب کہ فلم ''بروکن ہارسز '' اگلے سال 10 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی، اسی طرح بالی ووڈ فلم ''وزیر '' کی جھلک بھی آج ہی جاری کی جا رہی ہے جس کے پروڈیوسر اور مصنف بھی ودھو ونود چوپڑا ہیں۔
Load Next Story