سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی، اعلامیہ
پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کی جانب سے 20 دسمبر سے 4 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل
کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی اور تمام تعلیمی ادارے یکم جنوری بروز جمعرات سے دوبارہ نصابی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔
دوسری جانب پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کی جانب سے 20 دسمبر سے 4 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔