ملک میں ایک ہی روز کے دوران پولیو کے مزید 4 کیسز سامنے آگئے

لاڑکانہ، کوہاٹ، قلعہ عبداللہ اور پشین کے بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، قومی ادارہ صحت

رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 291 تک جا پہنچی ہے۔ فوٹو: فائل

ملک بھر پولیو کے مزید 4 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 291 تک جا پہنچی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں پولیو کے خاتمے کے لیے جاری مہم کے باوجود ملک کے مختلف علاقوں میں ایک ہی دن میں پولیو کے مزید 4 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق پولیو کے نئے کیسز لاڑکانہ، کوہاٹ، قلعہ عبداللہ اور پشین سے سامنے آئے ہیں جہاں بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ ان کیسز کے بعد رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 291 تک جا پہنچی ہے۔

واضح رہےکہ حکومت کی جانب سے پولیو کے خاتمے کےلیے ہنگامی پلان ترتیب دیا گیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جارہے ہیں جبکہ ایئرپورٹس پر بھی مسافروں کے پولیو سرٹیفکیٹس چیک کیے جارہے ہیں۔
Load Next Story